وزارتِ داخلہ نے بعض میڈیا اور خصوصاً سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کا نوٹس لیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کو کسی مخصوص بنیاد پر منظم انداز میں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔
وزارت کے مطابق متعلقہ تفصیلات اور دستیاب ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح کیا گیا ہے کہ ایسی تمام رپورٹس بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں، جن کا مقصد غلط فہمی اور منفی تاثر پیدا کرنا ہے۔
وضاحت میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کی جانب سے نہ تو کسی خاص قومیت اور نہ ہی کسی مخصوص طبقے کی بنیاد پر بے دخلی کی جا رہی ہے، جو بھی امارات یا دیگر ممالک سے واپسی کے واقعات ہوتے ہیں وہ وہاں کے قوانین، ویزا کی مدت ختم ہونے، قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی یا دستاویزات کی کمی جیسے معمول کے انتظامی معاملات کے تحت ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بیرون ممالک سے ڈی پورٹ کئے جانے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

