سونے کی قیمتیں گر گئیں،فی تولہ بڑی کمی،خریداروں کیلئے خوشخبری

سونے کی قیمتیں گر گئیں،فی تولہ بڑی کمی،خریداروں کیلئے خوشخبری

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں جہاں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی مزید مہنگی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 315 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا اور فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا تھا، تاہم آج عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، اپنا گھر اسکیم مزید آسان۔ سٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات آگئیں

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 717 ڈالر پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ جاری رہا اور فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8 ہزار 525 روپے تک پہنچ گئی۔

 عالمی سطح پر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

editor

Related Articles