پاک، سعودی عرب اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورشہبازشریف ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

پاک، سعودی عرب اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورشہبازشریف ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ریاض میں 27 اکتوبر 2025 کو ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم شعبوں میں یادداشتوں پر دستخط کیے، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا بھی عزم

یہ پیش رفت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً 8 دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان بھائی چارے اور اسلامی یکجہتی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

دونوں سربرہان مملکت کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق نیا فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں اسٹریٹجک نوعیت کے کئی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے اور تجارتی تبادلے میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد کرپشن ، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی کا تاریخی معاہدہ

اعلامیے کے مطابق ترجیحی شعبوں میں توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب اس وقت متعدد مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن میں بجلی کی ترسیل کے لیے الیکٹرسٹی انٹرکونیکشن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ فریم ورک دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا اور اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے میدانوں میں پائیدار شراکت داری کی بنیاد فراہم کرے گا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے آئندہ اجلاس میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *