بھارتی حکمرانوں کے جھوٹ، فالس فلیگ، عوام نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے بیانیے کا پول کھول دیا

بھارتی حکمرانوں کے جھوٹ، فالس فلیگ، عوام  نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے بیانیے کا پول کھول دیا

بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے حالیہ دھماکے کے بعد گھڑا گیا جھوٹا بیانیہ سوشل میڈیا پر خود بھارتی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف شہریوں نے حکومت کے ’فالس فلیگ‘ ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی دراصل بہار کے انتخابات پراثرانداز ہونے اور سیاسی ہمدردی کے ووٹ حاصل کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سیاسی حلقوں اور صحافیوں نے نئی دہلی دھماکہ کھلے عام ’ الیکشن فالس فلیگ ‘ قرار دے دیا

بھارتی عوام نے اپنے پیغامات اور تبصروں میں کہا کہ ’ بہار میں الیکشن کے ایک اہم دور سے پہلے ایک دھماکا کروا دیا گیا ہے، مگر اس سے بی جے پی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔‘ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ ’پلوامہ، اڑی، پہلگام اوراب لال قلعہ، یہ تمام حملے بی جے پی کے دور اور انتخابات کے قریب ہی کیوں ہوتے ہیں؟‘

سوشل میڈیا پر مختلف بھارتی شہریوں نے الزام لگایا کہ دہلی میں ہونے والا حالیہ دھماکہ دراصل مودی سرکار کی ایک اور سیاسی چال ہے جس کا مقصد عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’انتخابات کے دوران ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے دہلی میں ایک فالس فلیگ آپریشن کا بہترین انتظام کیا گیا۔‘

دوسرے صارف نے نشاندہی کی کہ’بہار کے انتخابات کا پہلا مرحلہ بی جے پی کو پسند نہیں آیا تو ایک بار پھر گندی سیاسی حکمت عملی اپنائی گئی ہے‘۔

بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پلوامہ، اڑی، پٹھان کوٹ، پہلگام اور اب دہلی یہ سب حملے انتخابات کے قریب ہی ہوئے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مودی سرکار ہر بار سیاسی مفاد کے لیے سیکیورٹی واقعات کا سہارا لیتی ہے۔

سوشل میڈیا تجزیہ نگاروں کے مطابق بھارتی شہریوں کی یہ کھلی تنقید اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عوام اب حکومت کے جھوٹے بیانیے سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی حکومت نے کسی واقعے کے فوراً بعد بغیرتحقیق کے پاکستان پرالزام لگایا ہو، بلکہ یہ دہائیوں سے بھارتی سیاست کا وطیرہ بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی فالس فلیگ آپریشنز پھر بے نقاب، مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اپنے ہی شہریوں کی قاتل بن گئی

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار کا جنگی جنون ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا ہے اور عوام اب اس پراپیگنڈا مشینری کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ عوامی سطح پر بڑھتی ہوئی بیداری مودی حکومت کے لیے ایک نیا چیلنج بن سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بہار سمیت کئی ریاستوں میں انتخابات اپنے اہم مرحلوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اگر اسی طرز پر فالس فلیگ آپریشنز کرتی رہی تو نہ صرف اس کی ساکھ مزید متاثر ہوگی بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی خطرات بڑھ جائیں گے۔

بھارتی عوام نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کا پردہ چاک کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ اب سیاسی فائدے کے لیے دہشتگردی جیسے ہتھکنڈے مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ عوام کے ردعمل نے مودی حکومت کے ‘جنگی جنون’ کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *