پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، قطر سے ایل این جی کا تیسرا جہاز پہنچ گیا

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، قطر سے ایل این جی کا تیسرا جہاز پہنچ گیا

بجلی کی پیداوار اور توانائی کے شعبے کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے قطر سے ایل این جی لے کر تیسرا بحری جہاز بھی پاکستان پہنچ گیا جس سے ملک میں گیس سپلائی اور پاور سیکٹر کو مزید استحکام ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

پورٹ قاسم حکام کے مطابق مہزم  نامی بحری جہاز قطر کی راس لفان پورٹ سے 56 ہزار 573 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر کراچی پہنچا ہے جس کے بعد پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں متوقع درپیش مشکلات کے پیش نظر ایک بڑا ریلیف ملا ہے

شپنگ ذرائع کے مطابق یہ تیسرا ایل این جی جہاز ہے جو حالیہ کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز سے گزر کر پاکستان پہنچا ہے جسے توانائی سپلائی چین کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،پیٹرول وڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پہلا جہاز 30 اپریل، دوسرا 12 مئی جبکہ تیسرا 15 مئی کو پورٹ قاسم پہنچا 12 مئی کو پورٹ قاسم پر 92 ہزار 500 میٹرک ٹن ایل این جی اتارنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا گیا تھا۔

 قطر سے ایل این جی سپلائی کی بحالی سے پاکستان میں گیس اور بجلی کے بحران کے خدشات میں کمی آئے گی جبکہ پاور پلانٹس کو مسلسل ایندھن کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

 خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باوجود قطر سے مسلسل ایل این جی کارگو کی آمد پاکستان کیلئے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں استحکام کی امید بڑھ گئی ہے

editor

Related Articles