پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، دفترخارجہ کی تصدیق

پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، دفترخارجہ کی تصدیق

دفتر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جو ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس عمل کو خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کے تناظر میں دیکھتا ہے اور سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے

امریکا اور ایران کے درمیان یہ مذاکرات رواں ہفتے ترکیے کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بیک ڈور سفارتی کوششوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔۔

پاکستان اور ترکیے کی جانب سے مسلسل بیک ڈور رابطے اور سفارتی کوششیں کی جا رہی تھیں، جن کے نتیجے میں امریکا اور ایران ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے پر آمادہ ہوئے۔

دوسری جانب ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات جمعے کے روز ترکیے میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات پانچ ادوار کے بعد مئی 2023 سے تعطل کا شکار تھے، جس کے بعد یہ بات چیت کسی واضح پیش رفت کے بغیر رکی ہوئی تھی۔ اب ایک بار پھر ان مذاکرات کا آغاز ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے ایران نہ زیادہ پُرامید ہے اور نہ ہی مکمل طور پر مایوس۔ ایرانی سفارتی ذرائع کے مطابق   بات چیت کے دوران یہ واضح ہو جائے گا کہ امریکا واقعی سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے یا نہیں۔ ایرانی مؤقف کے مطابق عملی پیش رفت کا انحصار امریکی رویے اور مذاکراتی سنجیدگی پر ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *