پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں حیران کن ریکارڈ بن گیا

پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں حیران کن ریکارڈ بن گیا

پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ایسا ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا، پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی، جبکہ پی ٹی وی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کم اسکور پر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے بعد ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے محض 40 رنز کا معمولی ہدف ملا، تاہم سنسنی خیز مقابلے میں ایس این جی پی ایل کی پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور یوں وہ ایک یقینی جیت کو ناقابلِ یقین شکست میں بدلنے پر مجبور ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائر انتقال کر گئے 

ایس این جی پی ایل کے بیٹرز پی ٹی وی کے باؤلرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئے، وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی کریز پر ٹھہر کر کھیل نہ سکا، چند رنز کے فرق سے میچ ہاتھ سے نکل جانے پر ٹیم مینجمنٹ اور شائقین دونوں شدید مایوسی کا شکار دکھائی دیے۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پی ٹی وی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی، اس میچ نے 231 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اس سے قبل 1794 میں میریلیبون کرکٹ کلب کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، جو اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں کم ترین ناکام تعاقب تصور کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے بارے بڑی بات کہہ دی

واضح رہے کہ یہ میچ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کے حیران کن اور ناقابلِ یقین مقابلوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جہاں باؤلنگ کے شاندار مظاہرے اور بیٹنگ کی بدترین ناکامی نے ایک صدیوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا، شائقین کرکٹ اس میچ کو پریزیڈنٹ ٹرافی کی تاریخ کے یادگار اور چونکا دینے والے لمحات میں شمار کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *