خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی احتجاجی سیاست ایک بار پھر عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ، ہری پور میں منعقد ہونے والے جلسے میں عوام کی شرکت نہ ہونے کے برابر رہی۔
اس حوالے سے سیاسی تجزیہ کار اظہر جاوید نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کہ ہری پور میں وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اپنی مزاحمتی تحریک کے لیے ہری پور کا رخ کیا لیکن حالات اور واقعات یہ بتا رہے ہیں کہ عوام نے ان کی کال کو مسترد کیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ کے پی میں ہزارہ کے لوگوں نے بھی سہیل آفریدی کی اسٹریٹ موومنٹ کی کال کو مسترد کر دیا ہے ، تحریک انصاف مقبولیت کا جو دعوی کرتی ہے اب اس سے صورتحال مختلف ہے عوام نے نکلنا چھوڑ دیا ہے، پنجاب اور سندھ میں ترقیاتی منصوبے عوام کی زندگی بدل رہے ہیں لیکن کے پی کے وسائل جلسوں اور سیاسی مظاہروں پر ضائع ہورہے ہیں۔
اظہر جاوید نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، اب وقت آ چکا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دہشت گردوں کے خوف کے بجائے کھل کر پاکستان کے دفاع اور امن کے حق میں واضح مؤقف اختیار کریں۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اپنی مزاحمتی تحریک کے لیے ہری پور کا رخ کیا لیکن حالات اور واقعات یہ بتا رہے ہیں کہ عوام نے ان کی کال کو مسترد کیا ہے، کے پی میں ہزارہ کے لوگوں نے بھی سہیل آفریدی کی اسٹریٹ موومنٹ کی کال کو مسترد کر دیا ہے ، تحریک انصاف مقبولیت کا جو دعوی کرتی ہے اب اس… pic.twitter.com/5fF4h8PqyW
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) January 17, 2026

