پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 16 فروری کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے نظرثانی شدہ اوقات کے تحت کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر سے جمعرات تک کلاسز صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوں گی، جبکہ جمعہ کے روز اسکول دوپہر 12:30 بجے بند ہوں گے۔
اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی، جبکہ شام کی شفٹ انہی دنوں میں دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک چلے گی۔ جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی۔