سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ مہنگا ہو کر ہوشربا سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ مہنگا ہو کر ہوشربا سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ چار روز سے مسلسل اضافہ جاری ہے ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 374 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 948 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی نرخوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی ذخائر کتنے ؟اہم معلومات سامنے آگئیں

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 71 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 108 ڈالر تک جا پہنچا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کے خدشات اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

تجارتی حلقوں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے شادی بیاہ کے سیزن اور عام صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles