ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل،کون کون سی ٹیمیں شامل؟

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل،کون کون سی ٹیمیں شامل؟

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ابتدائی مرحلے کے ایک اہم مقابلے میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ اس کامیابی کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ کون سی آٹھ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں حصہ لیں گی۔

بھارت اور سری لنکا میں جاری بیس ٹیموں کے اس بڑے مقابلے میں ابتدائی مرحلے کے اختتام پر آٹھ ٹیمیں اگلے مرحلے تک پہنچ گئی ہیں جبکہ بارہ ٹیموں کا سفر ختم ہو چکا ہے۔

اگرچہ ابتدائی مرحلے کا آخری مقابلہ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا، تاہم اگلے مرحلے میں شامل ہونے والی ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ نئے مرحلے کا آغاز 21 فروری سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

اگلے مرحلے کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔ دوسرے گروپ میں پاکستان کے ساتھ سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد 24 فروری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا جبکہ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف گروپ کا آخری کھیلے گا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *