لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کی آفیشل جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے مینز کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی متعارف کرائی۔
جس میں چیئر مین پی سی بی محسن نقوی اور سابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی شرکت کی۔
میچ کے بعد کی خصوصی تقریب میں کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑی پاکستان کی نئی جرسی پہنے دکھائے دیے۔
سبز رنگ کی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی جرسی کو مارخور ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔