پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عالمی کرکٹ کے نظام پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے اور پی سی بی سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کے مؤقف کا احترام کیا جاتا ہے، لیکن اس فیصلے سے دنیا بھر کے کرکٹ فینز متاثر ہوں گے۔ عالمی ایونٹ میں تمام ٹیموں کی برابر شرکت یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ ٹورنامنٹ کا اصل مقصد متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق پی سی بی نے اہم فیصلہ کرلیا

آئی سی سی کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ موقف کا انتظار کیا جا رہا ہے اور ورلڈ کپ کی کامیابی کی ذمہ داری نہ صرف آئی سی سی بلکہ تمام ممبران اور اسٹیک ہولڈرز پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی تمام تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک قابل قبول حل نکالے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی لیکن بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گی۔

  اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات کے بعد حکومت نے باقاعدہ اعلان کیا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شامل ہوگی، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہیں  کھیلے گی۔

editor

Related Articles