ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے خوش آئند خبر سامنے آ گئی ہے، رواں ماہ پاکستان سے پہلی بار بیرونِ ملک فیری سروس شروع ہونے کی امید ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور و پورٹس اینڈ شپنگ جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ فیری سروس ٹرمینل کی سافٹ لانچنگ 8 جنوری کو کی جائے گی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی نجی کمپنی کو فیری سروس کیلئے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایران، عراق اور یمن کے سفیروں سے بھی بات چیت کی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ممالک میں فیری سروس آپریٹرز کو پاکستان کی وزارت سے رابطے کی ہدایت دیں۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ک پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) میں انتظامی سطح پر جو بھی بہتر کارکردگی دکھائے گا، اسے آگے آنے کا موقع دیا جائے گا۔
وفاقی بحری امور وزیر جنید انور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایران عراق اور یمن کے سفرا سے بات کی کہ وہ اپنے ممالک سے فیری سروس چلانے والے ہماری وزارت سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پہلی فیری سروس جلد شروع ہو جائے گی، پی این ایس سی میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے جو اچھا کام کرے وہ آگے آئے۔