پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے متعلق وزیر اعلی مریم نواز کے بڑے فیصلے: اہم تفصیلات جانیئے

پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے متعلق وزیر اعلی مریم نواز کے بڑے فیصلے: اہم تفصیلات جانیئے

پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتال،بننے جا رہے ہیں معیاری ہسپتال، پنجاب بھر کے ہسپتال خلل،نااہلی، کام چوری،ادویات کی کمی اور عوامی شکایات سے پاک، پنجاب کے سرکاری ہسپتال میں ہر مریض کو اب انٹرنیشنل لیول کی جدید ترین ادوایات ملیں گی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں کے لئے نئی اور جدید میڈیسن کی لسٹ مرتب اور کمیٹی بنانے کا حکم دیا، پنجاب میں ہر ڈاکٹر،ہر نرس اب اور بھی فوکسڈہوگا،دوران ڈیوٹی موبائل استعمال پر پابندی پر اتفاق کیا گیا۔

پنجاب میں ہر زندگی کی حفاظت کے لیے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ہسپتالوں کے سیکورٹی گارڈ، وارڈ بوائے،نرسوں، فارمیسی سٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ ہوا، ہر سرکاری ہسپتال میں روزانہ نو بجے تک مکمل سٹیم کلینگ(Cleaning) کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لئے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت پر اتفاق، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں موجودسیکورٹی کمپنیوں اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا، پنجاب کے ہسپتالوں میں ہر مریض کی دوا اس کے ہاتھ میں ہوگی اور بر وقت ہوگی۔

ہسپتالوں میں میڈیسن کی فراہمی کے فول پروف طریقہ کار کا حکم، بہترین کارکردگی کو انعام،پنجاب میں ایم ایس پول قائم کرنے اور صرف پرفارمنس پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں: پنجاب: تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہاسپٹل سروے کی ذمہ داری سوپنے پر اتفاق، ہیلتھ میں عوامی فلاحی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لینے کے لئے ڈیٹا اینالیسز سنٹر قائم کرنے کا حکم دیا گیا۔

پنجاب میں 2500سے زائد ڈاکٹرز کو دوسال سے کم عرصے میں جاب مل چکی ہیں، پنجاب بھر میں کارڈیک میڈیسن ہوم ڈیلیوری کے لئے پانچ لاکھ85ہزار مریض رجسٹرڈ ہوئے، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے 6ہزار مریضوں کو گھروں کی دہلیز پر میڈیسن کی فراہمی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 80ارب روپے میڈیسن کے لئے دے رہے ہیں اور ادویات کا نہ ملنا ناقابل فہم ہے، اب عوام کے پیسے اور وقت ضائع نہیں ہوں گے،نااہل اور کام چوروں گھر جانا ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *