پنجاب بھر میں سردی کی جاری شدید لہر اور طلبہ کی صحت کو پیش نظر رکھتے صوبے بھر کے تمام اسکولوں کی سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ موسم کی سختی کے باعث پنجاب کے اسکول اب 12 جنوری کے بجائے 19 جنوری کو کھلیں گے۔
Important=
Due to The Prolonged Winter Spell & Extremely Low Temperature Next Week.
As Advised By PDMA,
Punjab Govt Has decided to Extend Winter Vacations Till The 19th Of January.
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ سخت سرد موسم اور اگلے ہفتے پی ڈی ایم اے کی موسم کے حوالے سے ہدایت پر کیا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیرتعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد کو بھی مدنظررکھا کیا گیا جس میں واضح اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی، عوامی مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔
وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ فیصلہ شدید سردی اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاہم عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی، 13فیصد افراد نے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کے حق میں ووٹ دیا۔
اعداد و شمار کے مطابق وزیرِ تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 آراء موصول ہوئیں جبکہ 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔