نئے کرنسی نوٹ آنے کےبعد پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنےگا؟

نئے کرنسی نوٹ آنے کےبعد پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنےگا؟

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے یہ نوٹ جدید سکیورٹی فیچرز اور نئے ڈیزائن کے ساتھ ہوں گے تاکہ کرنسی کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکے اور مالی لین دین آسان ہو۔

نئے نوٹ جاری ہونے کے بعد عوام میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ پرانے نوٹوں کا کیا بنے گا؟ نئے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں رواں سال 2026 کے دوران دستیاب ہوں گے اس دوران حکومت اور سٹیٹ بینک تمام بینکوں کو ہدایت دیں گے کہ وہ پرانے نوٹوں کو نئے نوٹوں سے تبدیل کرنے کے لیے واضح ٹائم لائن جاری کریں اس عمل کے دوران عوام اپنے گھروں اور بینک لاکروں میں موجود پرانے نوٹ بھی نئے نوٹ میں بدلوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم خبر آگئی

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے واضح کیا ہے کہ پرانے نوٹ فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے بلکہ انہیں مرحلہ وار بند کیا جائے گا۔
شہریوں کو ایک مخصوص مدت دی جائے گی جس دوران وہ اپنے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کروا کر نئے نوٹ حاصل کر سکیں گے بینک نئے نوٹ کی ترسیل کے بعد صرف نئے نوٹ فراہم کریں گے مگر پرانے نوٹ بھی کچھ عرصہ تک مارکیٹ میں چلتے رہیں گے تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ نہ صرف سیکیورٹی کے لحاظ سے مضبوط ہوں گے بلکہ ملک میں مالی نظام کو مزید مستحکم اور محفوظ بنانے میں مدد کریں گے۔عوام کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نئے نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ کے استعمال سے متعلق کسی قسم کی دشواری نہیں ہوگی، بلکہ تمام عمل منظم اور مرحلہ وار طریقے سے ہوگا۔امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی نئے نوٹ مارکیٹ میں آجائیں گے اور پھر اس کے بعد عوام کو ایک ٹائم لائن دی جائے گی جس کے اندر عوام پرانے نوٹ تبدیل کرا سکیں گے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *