سوریا کمار یادیو اور اور خوشی مکھرجی آمنے سامنے، بھارتی ٹی20 کپتان نے اداکارہ کے خلاف انتہائی قدم اٹھا لیا

سوریا کمار یادیو اور اور خوشی مکھرجی آمنے سامنے، بھارتی ٹی20 کپتان نے اداکارہ کے خلاف انتہائی قدم اٹھا لیا

بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، مقدمہ ایک سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع بیان کے بعد دائر کیا گیا، جس میں سوریا کمار یادیو پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ خوشی مکھرجی کو بار بار ذاتی پیغامات بھیجا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا فیصلہ: بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو اور حارث رؤف پر بھاری جرمانہ عائد

تاہم سوریا کمار کی قانونی ٹیم نے ان الزامات کو سراسر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دعوے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو نے خوشی مکھرجی کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، وکلا کا کہنا ہے کہ اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور بغیر تصدیق شدہ الزامات لگانے سے نہ صرف مشہور شخصیات کی ذاتی زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کے پیشہ ورانہ کردار پر بھی سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

قانونی ٹیم نے مزید واضح کیا کہ عوامی شخصیات کو بلا ثبوت نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور اس سے عوام میں غلط تاثر بھی پیدا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو ، بھارتی کپتان سوریا کمار کیخلاف کارروائی کا امکان

سوریا کمار یادیو کی قانونی ٹیم کے مطابق ایسے الزامات کے خلاف فوری قانونی کارروائی ضروری ہو گئی ہے تاکہ عوام میں پھیلنے والے جھوٹے بیانات کو روکا جا سکے اور ساکھ کو تحفظ فراہم کیا جا سکے، ٹیم نے مزید کہا کہ وہ اس مقدمے کے ذریعے واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی شخص بغیر ثبوت کسی مشہور شخصیت کے خلاف الزامات نہیں لگا سکتا۔

اس کیس پر شائقین کرکٹ اور شوبز حلقوں کی نظر ہے، اور قانونی ماہرین کے مطابق یہ مقدمہ مشہور شخصیات اور میڈیا کے درمیان تعلقات، سوشل میڈیا پر بیانات کی ذمہ داری اور ہتک عزت کے قوانین کی تشریح کے لیے اہم مثال بن سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *