پاک فوج کی برفباری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کی برفباری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کیجانب سے برف باری کے دوران کالام، مہمند  اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں  کیلئے امدادی سرگرمیاں شب و روز جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برف باری اور شدید سرد موسم کے دوران پاک فوج کے جوان  کالام ، مہمند میں سیاحوں  اور وادی تیراہ  میں  شہریوں  کو ریسکیو کر رہےہیں ، برف باری  میں پاک فوج کے جوان گذشتہ رات سے  وادیِ تیراہ اور دیگر علاقوں  میں  عارضی انخلاء کرنے والوں  کی امداد میں مصروف رہے ۔

پاک فوج نے برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکال کرشہریوں اور سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، کالام میں برف باری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ مل کر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہی ہے، پاک فوج اورمقامی انتظامیہ کی امدادی کارروائیوں کے بعد کالام میں  مٹلتان بازار کو شہریوں اور سیاحوں  کیلئے  کھول دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے، وادی تیرہ میں متاثرہ افراد کو خوراک، گرم رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں ۔

وادی تیراہ میں بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کی خصوصی دیکھ بھال کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں ، تاثرہ علاقوں میں فوری بحران کی تشخیص ،  صورتحال کی نگرانی اور ہنگامی صورتحال کے فوری حل کیلئے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیا موسمی سسٹم داخل، سخت سردی، بارش اور برفباری کی پیشگوئی آگئی

علاقہ مکینوں اور سیاحوں نے پاک فوج کے شاندار ریسکیو آپریشن کو سراہا اور دل کی گہرائیوں سے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارش، برف باری اور جھکڑ کے باعث معمولاتِ زندگی بُری طرح مفلوج ہوئے ہیں ، سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے سیاح محصور ہوکر رہ گئے اور برف اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *