پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی ، عدالت  نے مقدمے کے دانستہ طور پر روپوش ہونے والے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

عدالت نے اکبر خان، مسعود احمد سبحانی، ارسلان بن بشارت، فاروق انجم اور حبیب احمد کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سرینا چوک اسلام آباد سے گرفتار

سرکاری وکیل کے مطابق ملزموں کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی لیکن پیش نہیں ہوئے بلکہ ملزم وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد بھی پیش نہیں ہوئے، ملزموں گرفتاری کے خدشے سے روپوش ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں کچھ ملزمان کو قید کی سزا ہو چکی ہے جبکہ اشتہاری ملزموں کا ٹرائل دوسرے مرحلہ میں ہوگا۔

editor

Related Articles