پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنادی ، نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ منصوبہ تیارکرلیا اورپی اینڈ ڈی بورڈ نے منصوبے کے تین سال کے ابتدائی اخراجات کی منظوری دے دی ۔
اس منصوبے کے تحت تین سال میں 45 ہزار نوجوان بیرونِ ملک روزگار حاصل کریں گے،اس کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے چھ اعشاریہ نو ارب روپے کی منظوری دےدی ۔
صحت، تعمیرات، ہوٹلنگ، لاجسٹکس،اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں افرادی قوت تیار کی جائے گی،پہلے سال 8 ہزار، دوسرے سال 15 ہزاراور تیسرے سال 22 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
مہارتوں کی تربیت، پری ڈیپارچر ٹریننگ اور اسکلز ویریفکیشن اس منصوبے میں شامل ہو گی، بائیومیٹرک، میڈیکل، پروٹیکٹوریٹ اور ایئر ٹکٹ کے اخراجات بھی اسکیم میں شامل ہیں۔
ہر فرد کو 1 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض ملے گا جوتین ماہ رعایتی مدت اور 15 ماہ میں آسان اقساط کے ذریعے واپس کرناہوگا،ماہانہ قسط 12 ہزار سے 80 ہزار روپے تک مقرر کی جائے گی ۔
قرض کی رقم میں سے 20 فیصد کیش نکالنے کی سہولت ہوگی، اس سکیم کیلئےجاب آفر لیٹر اور پنجاب کا رہائشی ہونا لازمی قراردیا گیا ہے، اس منصوبے سے سالانہ 200 ملین ڈالر تک ترسیلاتِ زر متوقع ہیں۔