بلوچستان کے شہری مائر ولد برکت اللہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیوی نرگس کو گزشتہ روز کالعدم تنظیم( بی ایل اے) نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا ہےمائر نے کہا کہ یہ واقعہ 28 جنوری 2025 کو پیش آیا
مائر ولد برکت اللہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی نرگس کے ساتھ 2014 میں ہوئی تھی، تاہم ان کے مطابق ان کی بیوی 2017 سے کالعدم تنظیم کے ساتھ رابطے میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بارہا اپنی بیوی کو اس حوالے سے سمجھانے کی کوشش کی
مگر ان کے بقول اس کے باوجود وہ باز نہ آئیں۔ مائر کے بیان کے مطابق 28 جنوری 2025 کو ان کی بیوی کالعدم تنظیم کے افراد کے ساتھ چلی گئی ں۔
انہو ں نے اس واقعے پر شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم(بی ایل اے) خواتین کو ورغلا کر اور بلیک میل کر کے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے، جو ایک نہایت خطرناک رجحان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ضلع کیچ میں بی ایل اے کے دہشتگردوں نے اسلحہ کی نوک پر خاتون کو اغوا کرلیا، سیکیورٹی ادارے مغوی خاتون کی بازیابی کے لئے متحرک
مائر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات نہ صرف خاندانوں کو متاثر کرتے ہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں۔

