پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، مگر کتنا؟، عوام کے لیے اہم خبرآگئی

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، مگر کتنا؟، عوام کے لیے اہم خبرآگئی

ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے، جس پر صارفین اور کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس کے بعد پیٹرول کی متوقع قیمت 253.17 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 252.81 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے، تاہم یہ کمی انتہائی معمولی ہے اور اس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی میدان سے بڑی خبر، پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار بھاری قرض مقررہ معیاد سے پہلے ادا کر دیا گیا

اس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے، کیونکہ ابتدائی اندازوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257.08 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 266.55 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجاویز شامل ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جس سے دیہی علاقوں اور کم آمدنی والے طبقے پر اضافی مالی دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام تجاویز پیٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کو بھجوائے گئے ورکنگ پیپر کا حصہ ہیں، اوگرا ان سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی، جس کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پیٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسز میں کمی کا فیصلہ کرتی ہے تو عوام پر پڑنے والا بوجھ کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے، تاہم موجودہ مالی ضروریات اور محصولات کے اہداف کے باعث ٹیکسوں میں کمی کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی، جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:یورپین پارلیمنٹ کا پاکستانی شہریوں کے لیے بڑا اعلان

ماہرین معاشیات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی پر براہ راست اثر ڈال سکتا ہے، کیونکہ ڈیزل کا استعمال ٹرانسپورٹ، زراعت اور اشیائے خورونوش کی ترسیل میں بڑے پیمانے پر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بڑھتی مہنگائی نے عام شہری کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے، ایسے میں ڈیزل کی قیمت میں ممکنہ اضافہ معیشت اور گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے، شہری حکومت سے توقع کر رہے ہیں کہ قیمتوں کے حتمی تعین میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *