وزارت صحت کی کامیابی، ضلعی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے رولز میں اصلاحات

وزارت صحت کی کامیابی، ضلعی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے رولز میں اصلاحات

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن نے 8 سال کے زیر التوا مسئلے پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزارت صحت کے جوائنٹ سیکرٹری کامران انصاری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس (DHO) کے ریکروٹمنٹ رولز کو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق تبدیل کروانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 2017 میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس وزارت داخلہ سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز میں منتقل ہوئی تھی، لیکن اتنے عرصے کے باوجود رولز میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی تھی۔ وفاقی وزارت سنبھالنے کے بعد مصطفی کمال نے اس اہم مسئلے کو ترجیح دی اور بنیادی و ضروری اقدامات کا سلسلہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں 8 سال کے بعد رولز کو جدید اور شفاف معیار کے مطابق اپڈیٹ کروا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان نگہبان کارڈکے ذریعے مالی امداد لینے والوں کیلئے مریم نواز کا خصوصی پیغام

جاری شدہ آفس میمورنڈم کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں مختلف اسامیوں جیسے شماریاتی معاون، ڈیٹا انٹری آپریٹر، ڈیٹا منیجر، ٹرانسپورٹ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ سپروائزر، فوگ مشین آپریٹر، آیا اور سینیٹری پٹرول کے لیے بھرتی کے قواعد اب وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق واضح کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق نئی ترامیم کا مقصد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے انتظامی اور فیلڈ کام کو مزید مؤثر بنانا، بھرتی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا اور ضلعی سطح پر صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ بھرتی کا عمل مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت مکمل کیا جائے گا اور امیدواروں کے لیے اہلیت، طریقہ کار اور کوٹہ پالیسی کے بارے میں علیحدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ نظرثانی شدہ رولز کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور متعلقہ دفاتر کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ نئے قواعد کے مطابق بھرتی کے عمل میں دیر نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *