رمضان نگہبان کارڈکے ذریعے مالی امداد لینے والوں کیلئے مریم نواز کا خصوصی پیغام

رمضان نگہبان کارڈکے ذریعے مالی امداد لینے والوں کیلئے مریم نواز کا خصوصی پیغام

رمضان المبارک سے قبل پنجاب حکومت کے بڑے ریلیف اقدام کے تحت 40 لاکھ خاندانوں کو ’’رمضان نگہبان کارڈ‘‘ جاری کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کارڈ حاصل کرنے والوں کو ایک اہم ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

مریم نواز نے مستحقین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ کو استعمال کے بعد ضائع نہ کریں بلکہ اسے سنبھال کر رکھیں کیونکہ آئندہ بھی اسی کارڈ کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک منظم نظام کے تحت مستقل بنیادوں پر معاونت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتی ہے، اس لیے کارڈ کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج ،مستحقین تک کیسے رقم پہنچے گی؟وزیر اعظم کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ صوبے بھر کے 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے فی خاندان 10 ہزار روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ سے زائد کارڈز مستحق خاندانوں کے گھروں کی دہلیز تک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ 10 رمضان المبارک تک تمام مستحقین کو یہ کارڈ فراہم کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد بے روزگار اور مالی مشکلات کا شکار افراد کو دفاتر کے چکر لگانے اور قطاروں میں کھڑا ہونے سے بچانا ہے۔ ریاست خود ضرورت مندوں تک پہنچ رہی ہے تاکہ انہیں عزت نفس کے ساتھ سہولت میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مستحقین کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا رمضان میں مالی امداد کی رقم بڑھانے کا اعلان

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں سہولت بازار بھی قائم کیے جا رہے ہیں جہاں اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی اور کسی کو بھی قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ انہوں نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کریں۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو 10،10 ہزار روپے کی امداد شفاف انداز میں فراہم کی جائے گی تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے اور مستحق گھرانوں کو حقیقی سہارا ملے۔

editor

Related Articles