ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج میدان میں اتریں گے

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج میدان میں اتریں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے اس اہم مقابلے سے قبل قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میزبان شہر کولمبو میں آج بارش کا 74 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ تیز ہواؤں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق اگر بارش کے سبب دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی مکمل نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ قرار دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

سپر 8 مرحلے میں پاکستان اپنے اگلے دو میچز انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم گزشتہ 6 ماہ سے اسی مرحلے کی تیاری کر رہی ہے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں اور مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کے سابق کرکٹرز پر بیانات ، شاہد آفریدی کا مؤقف سامنے آگیا

شائقین کرکٹ کو اس سنسنی خیز مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے، تاہم موسم کی صورتحال نے میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *