تحریک انصاف سے منسلک یوٹیوبر بھگوڑا عادل راجہ افغانستان کا ترجمان بن گیا
بھگوڑا عادل راجہ ملک دشمنی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سےجانے نہیں دیتا پاکستان کی طرف سے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی بھی اس بھگوڑے کو ایک آنکھ نہ بہائی اور اب یہ بھگوڑا افغانستان کی ترجمانی کرنے لگ گیا ہے ۔
بھگوڑے عادل راجہ جیسے لوگ ملک میں ہونے والےدہشتگرد حملوں پر تو خاموش رہتے ہیں، لیکن جب دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیں تو انہیں ‘معصوم’ یاد آ جاتے ہیں، اور مذہب کا استعمال کرتے ہیں،
یہ لوگ آج افغانستان کے بیایے کی وکالت کررہے ہیں وہ کسی صورت ملک کے مخلص نہیں ہوسکتے ،افغانستان سے دہشتگرد پاکستان میں آتے اور دہشتگردی کرتے ہیں اور معصوم جانوں کا خون بہاتے ہیں ۔
عادل راجہ جیسے بھگوڑے باہر بیٹھ کر ملک اور اداروں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہیں ان بھگوڑوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ ریاست کے خلاف مہم جوئی ملک دشمنی ہے جسے ریاست پاکستان کسی صورت بھی برداشت نہیں کرے گی۔