ننگرہار میں دہشت گردوں کے تباہ کیمپ کی وڈیو افغان آن لائن ایجنسی نے جاری کردی ہے، گزشتہ رات صوبہ ننگرہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی کے بعد جاری ہونے و الی ویڈیو سے اہم حقائق سامنے آگئے ہیں۔
افغان آن لائن نیوزایجنسی پجھوک افغان نیوز نے وڈیو کی تصدیق کے بعد وڈیو جاری کردی جس میں دہشت گرد عناصر اپنے کیمپ پر ہونے والے حملے کا اعتراف کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے عناصر واضح طور پر یہ کہتے ہوئے سنے اور دیکھے جا سکتے ہیں کہ ننگرہار میں ہونے والی کارروائی کا نشانہ ان کا تربیتی مرکز تھا ۔
اس حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے جنہیں ان کے بیان کے مطابق جہنم واصل کیا گیا۔ مواد میں موجود دہشت گرد پاکستانی مسلح افواج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے انتقامی کارروائی کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔
طالبان حکومت کی جانب سے دعوی کیاگیا کے ننگرہار حملے میں سولین آبادی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ یہ وڈیو اس بات کا ثبوت ہے کے حملے کا ٹارگٹ صرف دہشت گرد تھے اور دہشت گرد ہی ٹھکانے لگائے گئے۔