دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے، گورنر پنجاب

دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے، گورنر پنجاب

سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے اس خطرے کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں واقع پاکستان سویٹ ہوم پہنچنے پر کہی جہاں چیئرمین زمرد خان نے بچوں کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
گورنر پنجاب نے سویٹ ہوم کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ افطاری کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر انہوں نے سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے محروم اور بے سہارا بچوں کی کفالت ایک عظیم انسانی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس دوران ہمیں اپنے اردگرد رہنے والے سفید پوش اور ضرورت مند افراد کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ یہ مہینہ خوشیاں بانٹنے اور نیکیوں کو بڑھانے کا پیغام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :’پاکستان کی جانب دیکھنے والی ہر میلی آنکھ مٹا دی جائے گی‘، ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، طارق فضل چوہدری

گورنر پنجاب نے کہا کہ انہیں سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ افطاری کرنے پر فخر محسوس ہو رہا ہے کیونکہ یہ بچے ہمارے معاشرے کا مستقبل ہیں اور ان کی بہتر تعلیم و تربیت پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہمارا قومی فرض ہے، انہوں نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل گل فراز نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

پاکستان مسلح افواج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور اس ناسور کو ختم کرنے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وطن کا دفاع سب سے اہم اور مقدس فریضہ ہے۔ شہداء اور غازی ہماری قومی عزت اور فخر کی علامت ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *