یوکرین کے دفاع کیلئے عالمی دفاع ناگزیر ہے ، برطانوی بادشاہ چارلس

یوکرین کے دفاع کیلئے عالمی دفاع ناگزیر ہے ، برطانوی بادشاہ چارلس

برطانوی بادشاہ چارلس کے اہم خطاب نے عالمی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں انہوں نے یوکرین جنگ اور عالمی اتحاد کی ضرورت پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔

امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئےبرطانوی بادشاہ چارلس نے کہا  ہے کہ نائن الیون کے بعد دنیا نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا تھا آج اسی جذبے کی یوکرین کے دفاع کے لیے اشد ضرورت ہے۔

برطانوی بادشاہ چارلس نے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ تشدد اور دہشت گردی کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، جمہوری ممالک کو اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے متحد رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یورپ اور امریکا کے درمیان شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکی ہے اور یہی اتحاد عالمی امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے  

چارلس نے یوکرین کے لیے غیر متزلزل حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ دراصل نیٹو کے عزم کا امتحان ہے اور اگر مغربی اتحاد کمزور پڑ گیا تو اس کے اثرات عالمی استحکام پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک حقیقی، منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ دنیا یوکرین کے ساتھ کھڑی رہے۔

اپنےخطاب میں برطانوی بادشاہ چارلس نے برطانیہ اور امریکا کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ماضی میں اختلافات کے باوجود مشترکہ راستے نکالے اور ان کا اتحاد دنیا کے مضبوط ترین اتحادوں میں شمار ہوتا ہے۔ شاہ چارلس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ غیر یقینی دور میں ماحولیاتی تحفظ، انسانی ہمدردی، مذہبی احترام اور جمہوری اقدار جیسے رواداری اور آزادی کے فروغ کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

editor

Related Articles