ملٹری طرز گاڑیاں جو عام صارفین بھی آسانی سے خرید سکتے ہیں

ملٹری طرز گاڑیاں جو عام صارفین بھی آسانی سے خرید سکتے ہیں

دنیا میں کچھ گاڑیاں ایسی تیار کی جاتی ہیں جو عام سڑکوں کے بجائے جنگی اور انتہائی مشکل حالات کو سامنے رکھ کر ڈیزائن کی جاتی ہیں۔ یہ گاڑیاں نہ صرف سخت ترین موسم اور دشوار راستوں میں چل سکتی ہیں بلکہ انہیں اس طرح بنایا جاتا ہے کہ یہ طویل عرصے تک بغیر رکے کام کر سکیں۔

ان گاڑیوں کا بنیادی مقصد فوجی آپریشنز میں نقل و حمل، رسد کی ترسیل اور مشکل علاقوں تک پہنچنا ہوتا ہے، تاہم وقت کے ساتھ کچھ ماڈلز شہری استعمال میں بھی مقبول ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک درخت، 14 اقسام کے آم، کسان کا بڑا کارنامہ

ہمر ایچ (1H) کو اس کی طاقتور ساخت اور بھاری آف روڈ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا کی مشہور ترین ملٹری طرز گاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ گاڑی پتھریلے، ریتیلے اور کچے راستوں پر بھی آسانی سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسی طرح مرسڈیز بینزجی کلاس ابتدا میں فوجی ضروریات کے لیے تیار کی گئی تھی، لیکن اس کی مضبوط باڈی اور جدید انجینئرنگ نے اسے ایک لگژری آف روڈ گاڑی میں تبدیل کر دیا، جو آج بھی اپنی پائیداری کے لیے جانی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حوصلے کی مثال، معذور طالب علم نے منہ سے قلم پکڑ کر 93 فیصد نمبر حاصل کر لیے

ٹویوٹا میگا کروز کو بھی انتہائی سخت حالات کے لیے بنایا گیا تھا، جو بڑے پیمانے پر فوجی اور ریسکیو آپریشنز میں استعمال ہوتی رہی ہے۔ اس کی ساخت اسے بھاری بوجھ اٹھانے اور مشکل علاقوں میں چلنے کے قابل بناتی ہے۔

پنزگاؤر 710 کو دنیا کی سب سے قابل اعتماد آف روڈ گاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جو پہاڑی علاقوں، برفانی خطوں اور غیر ہموار زمینوں پر اپنی بہترین کارکردگی دکھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سائنس کا عجوبہ ،ایک گھنٹے میں کتاب پڑھنے اور یاد رکھنے والا شخص

اسی طرح روسی ساختہ (UAZ 469) اپنی سادگی اور مضبوطی کی وجہ سے مشہور ہے اور طویل عرصے سے مختلف فوجی مشنز کا حصہ رہی ہے۔مزید جدید گاڑیوں میں والکس ویگن لاتس اورینالٹ شیرپاشامل ہیں، جنہیں خاص طور پر مشکل اور جنگی ماحول کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شیرپ اے ٹی وی ایک منفرد گاڑی ہے جو پانی، دلدل اور انتہائی خراب زمین پر بھی بغیر کسی مشکل کے چل سکتی ہے، جس نے آف روڈ گاڑیوں کی دنیا میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تمام گاڑیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فوجی انجینئرنگ صرف جنگی ضرورت تک محدود نہیں بلکہ یہ ایسی ٹیکنالوجی بھی فراہم کرتی ہے جو شہری زندگی میں بھی سخت حالات میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles