گیس صارفین کیلئے نیا جھٹکا، بلوں پر سبسڈی ختم ،حکومت کا نیا پلان تیار

گیس صارفین کیلئے نیا جھٹکا، بلوں پر سبسڈی ختم ،حکومت کا نیا پلان تیار

حکومت نے گیس شعبے میں بڑے اصلاحاتی فیصلے کے تحت صارفین کو دی جانے والی 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کو بھی یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ جنوری 2027 تک موجودہ سبسڈی نظام مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام کے مطابق اس وقت ملک میں گھریلو صارفین کو دو مختلف زمروں محفوظ (Protected) اور غیر محفوظ (Non-Protected)  کے تحت گیس فراہم کی جا رہی ہے جس میں ایک بڑا طبقہ کم نرخوں پر گیس حاصل کر رہا ہے جبکہ اس رعایت کا مالی بوجھ دیگر شعبوں پر پڑ رہا ہے۔

حکام کے مطابق موجودہ نظام میں صنعتیں، کمرشل صارفین، سی این جی اسٹیشنز، سیمنٹ سیکٹر اور زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اس سبسڈی کی لاگت برداشت کرتے ہیں جس کے باعث توانائی شعبے میں عدم توازن پیدا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو قطر سے سستی ایل این جی ملنے کا امکان اہم تفصیلات سامنے آگئیں

نئے مجوزہ نظام کے تحت کراس سبسڈی کا موجودہ ماڈل ختم کر کے تمام صارفین سے یکساں اوسط نرخ وصول کیے جائیں گے جبکہ رعایت کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے اسے استعمال کے بجائے آمدن کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا ڈیٹا استعمال کرے گی تاکہ مستحق گھرانوں کی درست نشاندہی کی جا سکے۔

پالیسی کے مطابق کم آمدنی والے خاندانوں کو براہ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ ان پر توانائی کی قیمتوں کا بوجھ کم کیا جا سکے جبکہ دیگر صارفین کو سبسڈی کے بغیر اصل لاگت کے مطابق بل ادا کرنا ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت اوسط گیس ٹیرف 1750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے تاہم محفوظ صارفین اس سے کہیں کم نرخ ادا کر رہے ہیں جس سے مالی خسارہ بڑھ رہا ہے

editor

Related Articles