ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے فوجی افسران اور جوانوں کو ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں عسکری اعزازات سے نوازا۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو ان کی بےمثال جرأت کے اعتراف میں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ان کا ایوارڈ ان کی اہلیہ نے وصول کیا۔ اسی طرح، وطن عزیز پر قربان ہونے والے سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید کو بھی ستارہ بسالت سے نوازا گیا، ان کا ایوارڈ ان کے والد اور اہلیہ نے وصول کیا۔ سپاہی اسرار محمد کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت دیا گیا۔
ائیر مارشل کاشف قمر کو بے مثال کارکردگی پر ہلال امتیاز (ملٹری) دیا گیا، جبکہ ائیر مارشل عامر شہزاد کو غیر معمولی خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) کا ایوارڈ ملا۔
مزید برآں، میجر جنرل محمد شاہد ابڑو کو قومی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، اور ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات کو پیشہ ورانہ خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) دیا گیا۔
میجر جنرل سبطین رفیق، رئیر ایڈمرل مظہر محمود ملک، اور میجر جنرل ملک مقبول رضا کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) دیا گیا۔ اسی طرح، ائیر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری، میجر جنرل ملک محمد شہزاد، اور رئیر ایڈمرل رضوان صادق کو پیشہ ورانہ خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ائیر وائس مارشل طاہر محمود، اور میجر جنرل قیصر سلیمان کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) کا ایوارڈ ملا۔
مزید اعزازات میں میجر جنرل عامر امین، میجر جنرل سید عمران عارف، اور میجر جنرل ہارون حمید چودھری کو ہلال امتیاز (ملٹری) دیا گیا، جبکہ میجر جنرل وسیم افتخار چیمہ اور میجر جنرل محمد حسین کو بھی اسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسی طرح میجر جنرل شعیب اکرم، میجر جنرل یاسر نواز جنجوعہ، میجر جنرل سید عباس علی، اور ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز نیوی رئیر ایڈمرل رضوان صادق کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) کا ایوارڈ دیا گیا۔
شاندار قومی خدمات پر میجر جنرل اعجاز احمد کو ہلال امتیاز (ملٹری) اور ایئروائس مارشل خالد محمود کو گراں قدر خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) دیا گیا۔
آخر میں میجر جنرل انجم ریاض، میجر جنرل ملک محمد شہزاد، رئیر ایڈمرل شہزاد حامد، رئیر ایڈمرل اظہر محمود، میجر جنرل عتیق احمد، میجر جنرل نوید احمد، میجر جنرل محمد شہزاد خان، میجر جنرل محمد انتخاب عالم، میجر جنرل شاہد عامر افسر، میجر جنرل نثار الحق، میجر جنرل جواد ریاض اور رئیر ایڈمرل شہزاد اقبال کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔