موٹروے استعمال کرنا مزید مہنگا، سفر پر اضافی چارجز کا اعلان

موٹروے استعمال کرنا مزید مہنگا، سفر پر اضافی چارجز کا اعلان

موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی ہے، حکومت نے ایم ٹیگ سسٹم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئی فیس مقرر کر دی ہے، جس کا اطلاق یکم جون 2026 سے ہوگا اس فیصلے کے بعد پرانے ایم ٹیگ استعمال کرنے والے شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق موٹروے استعمال کرنے والے تمام صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 مئی 2026 سے پہلے اپنے پرانے ایم ٹیگز کو لازمی طور پر نئے سسٹم میں تبدیل کر لیں تاکہ اضافی چارجز اور مشکلات سے بچا جا سکے۔ اس حوالے سے فی الحال پانچ سال سے زائد پرانے ٹیگز کی تبدیلی کا عمل مفت رکھا گیا ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ پرانے ایم ٹیگ رکھنے والے صارفین کو اب جدید One Country One Tag سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ موٹروے پر سفر کو زیادہ آسان اور مربوط بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا اعلان، اب مزید بجلی نہیں خریدی جائے گی

یکم جون سے وہ صارفین جو مقررہ وقت میں اپنے ایم ٹیگز تبدیل نہیں کریں گے انہیں 150 روپے کی تبدیلی فیس ادا کرنا ہوگی۔ اس کے بعد یکم جولائی سے پرانے ایم ٹیگز مکمل طور پر بلاک کیے جانے کا امکان ہے اور تبدیلی کی فیس بڑھا کر 300 روپے کر دی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد موٹروے سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ڈیجیٹل ٹول کلیکشن نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے تاہم شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے یہ فیصلہ اضافی مالی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

editor

Related Articles