بنوں ،گاؤں شاد خان کلہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،9 خوارج جہنم واصل

بنوں  ،گاؤں شاد خان کلہ میں سیکیورٹی فورسز  اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،9 خوارج جہنم واصل

بنوں کے علاقے جانی خیل کے نواحی گاؤں شاد خان کلہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خوارج کی موجودگی کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں9 خوارج ہلاک جبکہ ایک خارجی شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شاد خان کلہ کے علاقے میں خوارج موجود ہیں اور ایک منظم انداز میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا جس میں علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

  کارروائی کے دوران9خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ایک خارجی شدید زخمی حالت میں پایا گیا ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران نشانہ بننے والے خوارج چند روز قبل فتح خیل تھانے پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں بھی ملوث تھے اور ان کی تلاش طویل عرصے سے جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں :بنوں فتح خیل پولیس اسٹیشن پر حملے میں ’فتنہ الخوارج‘ دہشتگرد ملوث نکلے، افغان طالبان کی سرپرستی بھی بے نقاب

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن کے بعد کلیئرنس کارروائی جاری ہے اور مزید ممکنہ سہولت کاروں اور فرار ہونے والے خوارج کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی خطرے کے امکان کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسے آپریشنز کا تسلسل اس بات کی علامت ہے کہ ریاستی ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور خوارج و ان کے نیٹ ورک کو مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے جبکہ مزید پیش رفت کے لیے نگرانی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

editor

Related Articles