پرکشش مردوں کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا

پرکشش مردوں کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا

پاکستان کو ایشیا کے سب سے پرکشش اور خوبرو مردوں والے ممالک کی فہرست میں تیسرا مقام ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں صارفین اس درجہ بندی پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر جاری کی جانے والیساوتھ ایشیا انڈکس کی رپورٹ اور سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان کو ایشیا میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا جبکہ پہلے اور دوسرے نمبر پر چین اور ساوتھ کوریا  ہے۔ رپورٹ میں مردوں کی ظاہری شخصیت، انداز، اعتماد، فیشن سینس اور مجموعی تاثر جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  :قدرتی آرٹ کا نمونہ، سیاہی جیسے نقشوں والا بھونرا توجہ کا مرکز

اس درجہ بندی کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے خوشی اور مزاحیہ انداز میں ردعمل دینا شروع کر دیا۔ کئی صارفین نے اسے پاکستانی مردوں کے لیے اعزاز قرار دیا، جبکہ بعض نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اور کشش کا تصور مختلف معاشروں، ثقافتوں اور افراد کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی درجہ بندیاں حتمی حقیقت کے بجائے مخصوص سرویز، آراء اور معیار پر مبنی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد گھومنے والا طوطا گاڑی مالکان کے لیے بنا درد سر

سماجی ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک کے لوگوں کی شخصیت صرف ظاہری شکل سے نہیں بلکہ ان کے رویے، اعتماد، ثقافت، مہمان نوازی اور طرزِ زندگی سے بھی جانی جاتی ہے۔ پاکستان کو دنیا بھر میں مہمان نوازی، روایتی اقدار اور متنوع ثقافتی ورثے کے باعث بھی مثبت شناخت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ایسی فہرستیں عموماً مختلف سرویز، آن لائن ووٹنگ، سوشل میڈیا رجحانات یا مخصوص اداروں کے تیار کردہ معیار کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہیں، اس لیے نتائج وقت کے ساتھ تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles