یہ ڈگریاں اب قابل قبول نہیں ہوں گی؟

یہ ڈگریاں اب قابل قبول نہیں ہوں گی؟

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے غیرملکی ڈگریوں سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 2026 کے بعد بعض تعلیمی فارمیٹس پاکستان میں تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ طلبہ بیرون ملک داخلہ لینے سے قبل احتیاط برتیں، کیونکہ 2026 کے بعد ہر فارمیٹ کو پاکستان میں تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

کمیشن کے مطابق ایسی ڈگریاں جو سرکاری طور پر روایتی آن کیمپس پروگراموں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں لیکن انہیں مکمل طور پر آن لائن یا لرننگ طریقوں سے مکمل کیا گیا ہو، 2026 کے بعد پاکستان میں تسلیم نہیں کی جائیں گی۔

ایڈوائزری میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ انتباہ نہ صرف بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ پر لاگو ہوگا بلکہ ان طلبہ پر بھی لاگو ہوگا جو پہلے سے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔

ایچ ای سی نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان واپسی پر کسی بھی سنگین پیچیدگی سے بچنے کے لیے اپنی ڈگری کی لازمی جانچ پڑتال کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی گاڑی کے لئے اپنی مرضی کا نمبر آن لائن حاصل کریں، طریقہ جانیں

کمیشن کے مطابق ڈگری کی مساوات کے لیے درخواستوں پر کارروائی اس کے آن لائن سسٹم کے ذریعے جاری رہے گی، جہاں ہر کیس کا انفرادی طور پر اس کی تعلیمی اہلیت کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس ایڈوائزری کا مقصد طلبہ کو مستقبل کے تعلیمی، پیشہ ورانہ اور قانونی نقصانات سے بچانا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ غیر ملکی اسناد پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق رہیں۔

Related Articles