لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
شیخوپورہ، مریدکے اور کامونکی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کشمیر بھارتی بارڈر ریجن میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں بھی پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دوران ملکوال، پھالیہ، دیپالپور اور گردونواح میں زمین لرزنے سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
اسی طرح حجرہ شاہ مقیم اور پھول نگر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جبکہ منڈی بہاؤالدین اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔