قائد اعظم کے مزار سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

قائد اعظم کے مزار سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے مزارِ قائدؒ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے انتظامی و ترقیاتی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق قائم کی گئی ذیلی کمیٹی مزارِ قائدؒ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں موجود انتظامی، ترقیاتی اور بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کا تفصیلی جائزہ لے گی اور ان کے حل کے لیے جامع سفارشات مرتب کرے گی۔

ذیلی کمیٹی  سینیٹر سید وقار مہدی (کنوینر)،سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر بشریٰ انجم بٹ پر مشتمل ہے جنہیں خصوصی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں:بجلی بچانے والوں کیلئے بری خبر، کم استعمال پر اضافی چارجزلگیں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی مزارِ قائد اور اطراف کے ایریا میں بہتری، انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تمام امور کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ذیلی کمیٹی اپنے پہلے اجلاس کے 60 روز کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات اور پالیسی فیصلے کیے جائیں گے۔ یہ اقدام ملک کے قومی ورثے کی حفاظت اور اس کے گرد و نواح کی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

editor

Related Articles