قدرتی آرٹ کا نمونہ، سیاہی جیسے نقشوں والا بھونرا توجہ کا مرکز

قدرتی آرٹ کا نمونہ، سیاہی جیسے نقشوں والا بھونرا توجہ کا مرکز

قدرت کے عجائبات میں ایک اور دلچسپ اضافہ اس وقت توجہ حاصل کر رہا ہے جب منفرد نقش و نگار رکھنے والے ایک نایاب بھونرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا کیڑا کیلی گرافی نسل کا بھونرا ہے، جو پتوں پر گزارا کرنے والے بھونروں کے خاندان کریسومیلیڈی سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد گھومنے والا طوطا گاڑی مالکان کے لیے بنا درد سر

اس بھونرے کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کے پروں پر موجود سیاہی سے بنے نقشوں جیسے منفرد ڈیزائن ہیں، جو اسے دیگر حشرات سے الگ شناخت دیتے ہیں۔ بعض اقسام میں سیاہ، سفید اور سرخی مائل رنگوں کے دلکش نمونے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :رات بھر تانبے کے برتن میں رکھا پانی، تحقیق نے حیران کن فوائد بتا دیے

ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی گرافا بھونرے عموماً گنبد نما جسم رکھتے ہیں اور ان کی جسامت تقریباً 9 سے 12 ملی میٹر تک ہوتی ہے۔یہ بھونرے اپنی زندگی کے تمام مراحل میں پودوں پر انحصار کرتے ہیں اور زیادہ تر اقسام مخصوص پودوں کو ہی خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر کالی گرافا فلاڈیلفیکا نامی قسم عموماً ڈاگ ووڈ پودوں پر پائی جاتی ہے۔

حشرات کے ماہرین کے مطابق یہ بھونرے ماحول میں پودوں اور حشرات کے درمیان قدرتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ان کے منفرد رنگ اور نقش انہیں دنیا کے خوبصورت ترین بھونروں میں شامل کرتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین بھی اس ننھے جاندار کی غیر معمولی خوبصورتی اور قدرتی ڈیزائن پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles