صدر آزاد جموں کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کر دی

صدر آزاد جموں کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کر دی

صدرِ آزاد جموں و کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی اور اس پر مستقل پابندی عائد کر دی ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے 5 جون 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے-جے اے اے سی)، جسے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) اور عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، کو آزاد جموں و کشمیر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت ممنوعہ تنظیم قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2026-27 کے بعد پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس یہ ماننے کے لیے معقول وجوہات موجود ہیں کہ مذکورہ کمیٹی دہشت گردی، امن و امان کو نقصان پہنچانے، عوام کو خوف زدہ کرنے، نفرت پھیلانے، ریاست میں بدامنی پیدا کرنے اور معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے جیسی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔

حکومت کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیاں ریاست کے امن، سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے نقصان دہ قرار پائی ہیں، جس کے بعد اسے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 کے فرسٹ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن سیکشن آفیسر ہوم کی جانب سے جاری کیا گیا جس کی نقول متعلقہ وفاقی و ریاستی اداروں، سیکرٹریز، کمشنرز، پولیس حکام، سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کرنے کے احکامات جاری

Related Articles