پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

پاکستان گلگت بلتستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات سے متعلق بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔

جھوٹے بیانیے اور متعصبانہ پروپیگنڈے پھیلانے میں عالمی سطح پر پیش پیش بھارت کے یہ مضحکہ خیز دعوے حقائق کو افسانے کے ساتھ ملانے کی ایک جانی پہچانی اور سوچی سمجھی کوشش کا حصہ ہیں۔ ہم بھارت کی اس تازہ بیان بازی کو پوری حقارت کے ساتھ یکسر مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقے پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ جموں و کشمیر کا تنازع، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے۔

1947 میں بھارت کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر پر جبری اور غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں پیدا ہوا۔ اس تنازع کا واحد منصفانہ اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد میں مضمر ہے، جو کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے ان کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں۔

گلگت بلتستان سے متعلق بھارت کے بے بنیاد دعوے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری سنگین اور منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس طلب میں اضافے کا خدشہ، پاکستان نے اضافی ایل این جی حاصل کر لی

بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں نافذ ظالمانہ قوانین کے تحت بھارتی فورسز کو حاصل مسلسل استثنیٰ، نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ایک اور پہلو ہے۔

Related Articles