موجودہ حکومت کے ماتحت مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اہم ترین فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے پالیسی فیصلوں اور احکامات پر مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیا گیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین ای سی سی محمد اورنگزیب نے ای سی سی کے اہم فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کاخصوصی اجلاس گزشتہ روز بلایا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کا معذور افراد کے لیے کرایوں میں 50 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان