راولپنڈی: سی ٹی ڈی کاروائی میں ہلاک 3 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی: سی ٹی ڈی کاروائی میں ہلاک 3 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی: راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جانے والے تین دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا اور وہ راولپنڈی میں بڑی تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشت گرد خیبرپختونخوا پولیس پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

اسی طرح ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت نادرا ریکارڈ کی مدد سے کی گئی ہے

editor

Related Articles