ڈونلڈ ٹرمپ کی ہر جگہ نظر، ہالی ووڈ کو بھی نہ بخشا، غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد

ڈونلڈ ٹرمپ کی ہر جگہ نظر، ہالی ووڈ کو بھی نہ بخشا، غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلم پروڈکشن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکا سے باہر بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس میں بیرون ملک شوٹنگ کرنے والے امریکی اسٹوڈیوز کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترقی پذیر ایشیائی خطہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں فلم پروڈکشن کو ‘قومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیا اور کہا کہ اس سے ہالی ووڈ اور امریکی پیغام رسانی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ بیرون ملک امریکی پروڈکشنز کو راغب کرنے کے لیے ٹیکس مراعات کا استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے محکمہ تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے کو ہدایت کی کہ وہ نئے محصولات پر فوری عمل درآمد شروع کریں۔ مجوزہ پالیسی نیٹ فلکس، ڈزنی اور وارنر برادرز جیسے بڑے اسٹوڈیوز کو متاثر کر سکتی ہے، جو اکثر کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں اخراجات کو کم کرنے کے لیے فلم سازی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈسٹری یونینز کی جانب سے ملکی سطح پر فلم پروڈکشن کو برقرار رکھنے کے لیے وفاقی ٹیکس مراعات پر زور دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ اگرچہ محصولات کا مقصد امریکا پر مبنی پیداوار کو واپس لانا ہے، لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے صنعت کو شدید نقصان پہنچنے والا ہے۔

ماہرین اقتصادیات اور صنعت سے وابستہ افراد نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے مجموعی طور پر فلم کی پیداوار میں کمی آسکتی ہے یا دیگر ممالک کی جانب سے جوابی اقدامات کیے جا سکتے ہیں جس سے عالمی باکس آفس کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

موشن پکچر ایسوسی ایشن کے مطابق ہالی ووڈ اسٹوڈیوز نے 2024 میں بین الاقوامی سطح پر 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ محصولات کا اطلاق خاص طور پر مخلوط مقامی اور بین الاقوامی پروڈکشن والی فلموں کے لیے کس طرح کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر ٹرمپ ٹیرف کے اثرات کیا ہوں گے؟ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رپورٹ جاری کر دی

ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ پالیسی ٹی وی شوز، اشتہارات یا ڈیجیٹل مواد پر بھی عائد ہو گی یا نہیں تاہم یہ اعلان اداکار جون ووئٹ کی جانب سے وفاقی پالیسی پر یونینز اور ایگزیکٹوز کے ساتھ کام کرنے کی رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے۔ موشن پکچر ایسوسی ایشن نے مجوزہ اقدامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *