بھارتی ہندؤں نے مودی کے فالس فلیگ کا پردہ چاک کر دیا

بھارتی ہندؤں  نے مودی کے فالس فلیگ کا پردہ چاک کر دیا

دنیا بھر سمیت بھارت سے بھی مودی کے فالس فلیگ کے خلاف آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ہندوؤں نے مودی کے جھوٹے ڈرامے کو مسترد کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

 ذرائع کے مطابق بھارتی ہندو خاتون میناکشی بالی نے پہلگام حملے کو مودی حکومت کا ایک منصوبہ بند فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔

بھارتی خاتون کاکہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ کا مقصد عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا تھا، اب دیش میں بہار کے انتخابات آ رہے ہیں اس لیے کشمیر میں حملہ کر کے اصل حقیقت کی پردہ پوشی کی جا رہی ہے، مودی تو بولتا تھا کہ ہماری فوج اتنی طاقتور ہے کہ کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، پھر یہ دہشت گرد کیسے آ گئے؟۔

 بھارتی خاتون نے کہا کہ ہندوؤں کو مار کر مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرا کر مودی اس سازش سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، وقف قانون بھی صرف مسلمانوں کی جائیداد ہڑپنے کے لیے ہے،بھارتی مسلمانوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف امتیازی قوانین بنا کر ہندو ووٹ بینک مضبوط کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے،  وفاقی وزیر اطلاعات

 خاتون کاکہنا تھا کہ مسلمانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر مودی ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف اکسا رہا ہے، مودی تو اڈانی اور امبانی کے غلام ہیں، ایئرپورٹ بیچ دیا، تیل بیچ دیا، اس ملک کی ہر چیز بیچ دی،اگر ہم خاموش رہے تو یہ ظلم دلتوں، اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقوں تک پھیل جائے گا۔

اس حوالے سے ماہرین کاکہنا ہے کہ بھارت کی عوام کو بھی سمجھ ہے کہ حملہ بہار انتخابات سے قبل کیا گیا تاکہ کشمیر میں کشیدگی بڑھا کر سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے، اگر بھارتی فوج واقعی باصلاحیت ہے تو دہشت گرد اتنی گہرائی تک حملہ کیسے کر سکتے ہیں؟۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ سکیورٹی کی بڑی ناکامی ہے، مودی سرکار ہندوؤں کو قتل کروا کر مسلمانوں پر غداری کا الزام لگاتی ہے تاکہ عوام میں نفرت پھیلا کر ووٹ حاصل کیے جا سکیں، بھارت میں اب دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنانے کی تیاری ہو رہی ہے اور یہ صرف مسلمانوں تک محدود نہیں رہے گا۔

editor

Related Articles