آزاد فیکٹ چیک نے غلط معلومات اور گمراہ کن ایجنڈا پھیلانے میں مصروف بھارتی حکومت کے حمایت یافتہ پالتو صحافی کا آزادجموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق پھیلائی جانیوالی غلط معلومات کا پردہ فاش کردیا۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بھارتی صحافی نے آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو نہایت گمراہ کن انداز میں پیش کیا ہے اور صورتحال سے متعلق جھوٹے دعوے کیے ہیں جو حقائق کے منافی ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔
اس قسم کی اطلاعات اور خبریں ایک منظم بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں جن کا مقصد پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پیدا کرنا اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
Azaad Fact Check has identified spread of disinformation on X by an Indian Govt back d journalist making false claims of deteriorating situation in AJK.
This is fake news and Indian propaganda campaign.
The situation in AJK is calm and peaceful. https://t.co/6paCzUF0J6 pic.twitter.com/CLKXhBp7Ay— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) June 8, 2026

