احمد شاہ کیساتھ عمر کی آخری ویڈیو وائرل , آخری فرمائش میں کیا کہا؟

احمد شاہ کیساتھ عمر کی آخری ویڈیو وائرل , آخری فرمائش میں کیا کہا؟

پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال پر سبھی افسردہ ہیں اور ان کی اچانک موت کے بعد ان  کی آخری ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن قبل شیئر کی گئی ہے ۔

آخری ویڈیو میں احمد شاہ اور عمر شاہ کو سکول سے چھٹی کے بعد  یونیفارم میں اپنے کزن کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ  یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Peer Ahmad Shah (@cuteahmadshah01)

ویڈیو میں عمر نے اپنے چاچو سے سکول کیلئے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی جبکہ احمد نے اسپورٹس کیلئے گرین کلر کے یونیفارم کی فرمائش کی۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر انتقال کرگئے

عمر کے انتقال کے بعد احمد شاہ کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی عمر کی یہ آخری ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ننھے اسٹارکی اچانک موت پر دکھ اور افسوس  کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مداحوں کو افسوسناک خبر دی تھی  کہ ان کے چھوٹے بھائی پیر عمر شاہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی، اہلخانہ نے بتایا تھا کہ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

یہ بھی پڑھیں : چائلڈ اسٹار عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ سامنے آگئی

احمد شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ متعدد مارننگ شوز اور گیم شوز میں شریک ہوتے رہے ہیں، جہاں ان کی معصوم باتوں اور مسکراہٹوں نے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *