سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر انتقال کرگئے

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر انتقال کرگئے

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔

یہ افسوسناک خبر احمد شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی گئی، جہاں انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

عمر شاہ کو اپنے بڑے بھائی احمد کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا جاتا تھا اور عمر کے کئی کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے تھے۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے مصدقہ فیس بک اکاؤنٹ پر عمر کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی ، پوسٹ میں انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ چاہنے والوں نے اس خبر پر احمد سے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی تاہم عمر کے انتقال کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

یاد رہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول تھے، ان  کی اچانک وفات کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے اور دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

editor

Related Articles