ہالی ووڈ کے مشہور خاندان میں نیا تنازعہ,برسوں پرانی کشیدگی پھر زیرِ بحث

ہالی ووڈ کے مشہور خاندان میں نیا تنازعہ,برسوں پرانی کشیدگی پھر زیرِ بحث

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اور اداکارہ انجلینا جولی کے بڑے بیٹے میڈوکس نے قانونی طور پر اپنے نام سے ’’پٹ‘‘ ختم کر دیا ہے اور اب وہ سرکاری دستاویزات میں صرف ’’میڈوکس جولی‘‘ کے نام سے جانے جائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈوکس نے مئی 2026 میں نام کی تبدیلی کے لیے قانونی درخواست جمع کرائی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ تاہم وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے پیشہ ورانہ کاموں میں بھی ’’جولی‘‘کا نام استعمال کر رہے تھے۔

یہ بھی پرھیں :ہالی ووڈ اداکار جیمز ہینڈی گرل فرینڈ کے بیٹے کے ہاتھوں قتل

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ماریہ میں انہیں ’’میڈوکس جولی پٹ‘‘کے نام سے کریڈٹ دیا گیا تھا، جبکہ 2025 کی فلم کوچر میں، جہاں انہوں نے تھرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، ان کا نام صرف ’میڈوکس جولی‘درج کیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے بچوں نے والد کے خاندانی نام سے دوری اختیار کی ہو۔ اس سے قبل بھی ان کے کئی بہن بھائی عوامی سطح پر ’پٹ‘ کا نام استعمال نہ کرنے یا اسے اپنے نام سے ہٹانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے چھ بچوں میں سے کم از کم چار نے اپنے نام کے ساتھ ’پٹ‘ کا استعمال ترک کر دیا ہے، جسے خاندان کے اندر تعلقات میں آنے والی تبدیلیوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی ملاقات 2003 میں فلم مسٹر اینڈ مسز اسمتھ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں نے 2014 میں شادی کی، تاہم 2016 میں انجلینا جولی نے طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کی سگریٹ پیتے تصویر وائرل

طلاق اور بچوں کی تحویل سے متعلق قانونی تنازعات کے دوران انجلینا جولی نے خاندان میں کشیدگی اور بعض  ناخوشگوار واقعات کے الزامات عائد کیے تھے، جن کی بریڈ پٹ نے تردید کی۔ بعد ازاں بریڈ پٹ نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے شراب نوشی ترک کرنے کے لیے بحالی پروگرام میں شرکت کی تھی۔

میڈوکس کی جانب سے نام کی تبدیلی کو بعض مبصرین خاندان کے بچوں کی جانب سے اپنی شناخت کو والدہ کے خاندانی نام کے ساتھ جوڑنے کے رجحان کا حصہ قرار دے رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

editor

Related Articles